گاجر گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا سیر
گاجر ایک پاؤ
گھی آدھا پاؤ
پسا ہوا کچا ناریل دو بڑے چمچے
ادرک پسی ہوئی آدھی چائے کا چمچ
لہسن پسا ہوا آدھا چمچہ
لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چمچہ
لونگیں دو عدد
ترکیب:
ادرک، لہسن ، نمک اور تھوڑی مرچیں گوشت پر مل دیں آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں گاجر یں چھیل کر بیچ کی ہڈی نکال دیں ایک پتیلی میں گھی کڑ کڑائیں پیاز کے باریک لچھے دار لہسن کے چار جوے کتر کر بادامی رنگ پر تل لیں اس میں زیرہ لونگیں ہلدی اور باقی ماندہ لال مرچیں بھون لیں پھر گوشت ڈال کر دہی یا پانی کی چھینٹا دے کر بھونیں ایک پیالی پانی ڈال دیں۔ ڈھکنا مضبوطی سے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے تو پسا ہوا ناریل ڈال دیں پھر گاجروں کے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد آدھی پیالی پانی ڈال کر پکنے دیں شور با رکھنا ہوتو ایک پیالی پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں گاجر گل جائے تو اوپر سے ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک دیں۔