ڈرائی فروٹ کیک
اشیاء:
میدہ 250گرام
مکھن 100گرام
دودھ حسب ضرورت
چینی 125گرام
نمک 1/8 چائے کا چمچہ
بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچے
بادام پستہ بھگو کر چھیل لیں پندرہ پندرہ گرام
کشمش(دھو کر صاف کر لیں ) پندرہ گرام
اخروٹ گری پندرہ گرام
انڈا تین عدد
ترکیب:
مکھن میں چینی اچھی طرح پھینٹیں یہاں تک کہ دونوں یک جان ہو جائیں، اب انڈا شامل کر کے مزید خوب اچھی طرح پھینٹیں، اب میدہ ، بیکنگ پاؤڈر، نمک بادام ، پستہ اخروٹ اور کشمکش شامل کر کے سانچے میں انڈے مومی کاغذ (Vaxpaper) لگا کر آمیزہ ڈال دیں 35 ڈگری فارن ہائٹ پر ڈیڑھ گھنٹے اور دن میں پکائیں۔