بنگالی فش کری
اشیاء:
مچھلی کلو(بوٹیاں ، بنوادیں )
گھی پیالی
ہرا مصالحہ چار کھانے کے چمچے(ہری مرچ، لہسن اور ہرا دھنیا)
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچے یا حسب ذائقہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
رائی (ثابت) چائے کا چمچہ
کری پتے دس عدد
املی کا پیسٹ پیالی یا حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا اور ہری مرچ گار نشنگ کے لئے
ترکیب:
گھی گرم کر کے رائی کا بگھار لگا کر کری پتے بھی ڈال دیں۔ اب ہرا مصالحہ دھنیا پاؤڈر ہلدی اور لال مرچ ڈال کر تھوڑا دیر بھون لیں اور مچھلی کے ساتھ نمک بھی ڈال دیں، اچھی طرح بھون کر دو کپ پانی ڈال دیں۔ ایک یادو ابال آنے کے بعد املی کا پیسٹ ڈال دیں۔ ہلکی آنچ کر کے دو منٹ بعد چولہا بند کر دیں۔ ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنشنگ کر لیں۔