کیلے کے قتلے
اشیاء:
بڑے سائزکے پختہ کیلے تین عدد
خالص گھی ایک چمچہ
شکر یا چینی اور ایسنس حسب پسند
ترکیب:
کیلوں کے گول قتلے کر لیں۔ پھر گھی کڑ کڑا کر قتلے اس میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ دس منٹ تک پکائیں۔ اس دوران چمچے سے انہیں ہلاتے رہیں۔ پھر شکر ڈال کر شیرہ گاڑھا کر لینے کے بعد کیوڑہ ڈال دیں۔