بہاری کباب
اشیاء:
گوشت (بیف) ایک کلو(پسندے بنوالیں)
پیاز دو عدد(تل کر پیس لیں)
پسی ہوئی سرخ مرچ چائے کا ایک چمچ
ادرک کی پیسٹ چائے کا دو چمچ
لہسن چائے کا دو چمچ
دہی ایک پاؤ
گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
خشخاش دو چائے کا چمچ
جائفل آدھا چائے کا چمچ
جاوتری آدھا چائے کا چمچ
آٹا ایک کھانے کا چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا دو چائے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
سرسوں کا تیل، گھی حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں نمک ملا کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اسکو پیپر ٹاول سے خشک کر لیں۔ تمام پسے ہوئے مصالحے اور پپیتہ ملا کر گوشت کو آدھ گھنٹے کے لئے فرج میں رکھیں۔ دہی، خشخاش، مرچ اور پیاز یکجان کر کے گوشت میں شامل کر یں۔ گوشت کو پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ سیخوں پر پسندے چڑھالیں اور کوئلوں کی انگیٹھی پر بھون لیں۔ بھونتے ہوئے چمچ سے تھوڑا تھوڑا گھی ڈالتی جائیں، بعد میں انہیں ڈش میں منتقل کر دیں۔ یہ کباب اوون، توے یا دیگچی میں بھی بنائے جا سکتے ہیں۔