ہریسہ
اشیاء:
بکرے کا گوشت آدھا کلو(گول بوٹی )
مونگ کی دال دھلی ہوئی پون پیالی
چاول پون پیالی
گندم کا دلیہ پون پیالی
لہسن کی پوتھی حسب ضرورت
پیاز دو عدد درمیانہ سائز
ہری مرچ 8عدد
دھنیا پسا ہوا دو چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ادرک آدھی چھٹانک
گھی ایک پیالی
گرم مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
چاول اور دلیہ مکس کر کے دو پیالی پانی میں ہلکی آنچ پر گلا لیں۔ گوشت میں مونگ کی دال، لہسن، کٹے ہوئے پیاز، دھنیا نمک اور لال مرچ ڈال کر گلا لیں۔ 5-3منٹ تک سب چیزوں کو بغیر گھی کے بھون لیں۔ گوشت اور چاول کے آمیزہ کو گرائنڈ کر لیں۔ آمیزے کو ڈش میں ڈالیں اور اس پر ادرک، سبز مرچیں اور گرم مصالحہ ڈالیں۔ گھی کو اچھی طرح گرم کر یں اور تڑکہ لگائیں۔