کرسمس پڈنگ
اشیاء:
انڈے دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا (تازہ ) آدھی پیالی
مکھن ایک چوتھائی پیالی
میٹھا سوڈا چائے کا ایک چوتھائی چمچ
چینی(سیرپ بنا لیں) چائے کا ایک چمچ
بیکنگ پاؤڈر چائے کے دو چمچ
جائفل(کش کی ہوئی) چائے کا ایک چمچ
کشمش آدھی پیالی
بغیر گٹھلی کے چھوہارے (کترے ہوئے)آدھی پیالی
فروٹ کے چھلکے آدھی پیالی
نمک ایک چٹکی
چینی پچہتر گرام
ترکیب:
مکھن اور چینی کو ملا لیں ۔ انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں اور ان میں مکھن اور چینی شامل کر یں ۔ اس مرکب میں بیکنگ پاؤڈر ، میٹھا سوڈا اور جائفل شامل کر یں اور اتنا پھینٹیں کہ کریمی ہو جائے۔ کیرمل سیرپ، خشک میوے ، نمک اور ڈبل روٹی کے چورے کو اچھی طرح ملائیں۔ اس مرکب کو اچھی طرح ملائیں کہ اچھی طر ح گرائنڈ ہو جائے۔ پڈنگ کے سانچے کو گریس کر یں۔ مرکب کو پڈنگ کے سانچے میں اس طرح ڈالیں کہ پھولنے کی گنجائش باقی رہے۔ ڈیڑھ سے دو گھنٹے کے لئے سٹیم کر یں پڈنگ کو سانچے سے نکالیں اور یخ بستہ کر یں ۔ کسٹرڈ یا پھینٹی ہوئی کریم کے ساتھ پیش کر یں۔