لاء چنگیزی (بنگالی کھانا)
اشیاء:
کدو ایک کلو(چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ابال لیں)
جھینگے 250گرام(صاف کر کے ابال لیں)
تیز پات دو عدد
سیاہ زیرہ چائے کا چمچہ
ہری مرچیں 6-8عدد
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
دودھ چھ کھانے کے چمچے
چینی ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
گھی چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں تیز پات، ہری مرچیں اور زیرہ ڈال کر تل لیں۔ اس کے بعد اس میں دھنیاپاؤڈر، ہلدی اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں کدو جھینگے، دودھ، چینی اور نمک ڈال دیں اور مکس کر کے 7-8منٹ تک پکنے دیں اس کے بعد اتار لیں۔ چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔