دال کے سمو سے
اشیاء:
تلی ہوئی مونگ کی دال دو سو گرام
نمک حسب ذائقہ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
پو دینہ (باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی چائے سے چھ عدد)
لیموں کے رس دو کھانے کے چمچے
سمو سے کی پٹیاں دو درجن
میدہ دو کھانے کے چمچے
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
دال میں نمک ، پیاز، دھنیا ، پو دینہ ، مرچیں اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ سموسوں کے چپکانے کے لئے میدہ میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ سمو سے کی پٹی کو ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کر یں ۔ اس میں ایک کھانے کا چمچہ دال کا مکسچر بھر کر دوبارہ سے اسی شکل میں رکھتے ہوئے موڑ لیں۔ اچھی طرح سے بند کر کے میدہ کے پیسٹ سے چپکائیں۔ سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد سموسوں کو گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔