کریلے آلو
اشیاء:
آلو کلو
کریلے کلو
گھی پون کپ
انار دانہ دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا چمچ
لال مرچ نمک حسب پسند
پیاز تین عدد
دھنیا ایک چائے کا چمچ
ہلدی 1/3 چائے کا چمچ
دہی کپ
ترکیب:
کریلے چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ بیج نکال دیں۔ نمک لگا کر رکھیں۔ دو گھنٹے بعد دھو کر سکھا لیں۔ گھی میں بھون کر نکال کر رکھیں۔ آلو تھوڑے سے پانی میں گلا لیں۔ اتنے میں پیاز باریک کاٹ کر گھی میں سرخ کر کے تمام مصالحہ اچھی طرح بھون کر کریلے گلا لیں۔ گلنے پر بھون لیں۔ آلو گل جائیں۔ تو چھیل کر قتلے کاٹ لیں۔ نمک، مرچ، گرم مصالحہ، انار دانہ سو کھا پیس کر ملائیں اور گھی میں احتیاط سے تلیں۔ سرخ ہونے لگیں۔ تو نکال لیں۔ کریلے کھلے منہ کے ڈونگے یا پھیلی ہوئی گہری پلیٹ میں نکال کر اوپر آلو کے قتلے لگائیں۔