سبزی کے کباب
اشیاء:
ٹماٹر دو عدد
پیاز ایک عدد
کٹا ہوا ہرا دھنیا تھوڑا سا
ہری مرچ پانچ عدد
انڈا ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا
گرم مصالحہ چائے کا چمچ
گھی تلنے کے لئے
آلو اور سبزیاں ملی جلی دو کپ
پسی ہوئی کوئی کھٹائی حسب خواہش
لال مرچ اور نمک حسب خواہش
ترکیب:
سبزیاں مثلاً آلو، گوبھی، مٹر، سیم ، لو بیا، کدو اور ٹماٹر ابال کر خشک کر لیں۔ پھر ان کا بھرتہ بنا لیں۔ ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ، نمک، لال مرچ کھٹائی، باریک کٹا ہوا پیاز اور ہرا دھنیا ملا کر فرائی پین میں گھی گرمکر لیں۔ انڈا پھینٹ لیں۔ اب سبزی کے کباب بنا کر انڈے میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگائیں اور دونوں طرف سے سرخ ہونے تک تلیں۔