مطلع صاف ہے واشنگٹن
14.0°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

پالک کامزیدار پلاؤ

اشیاء:
چاول پرانے باسمتی ڈیڑھ کپ
پالک ایک گٹھی
مکھن یا گھی تین اونس
پیاز چھوٹی ایک عدد
پلاؤ کیوبز دو عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چاولوں کو کافی سارے پانی میں ابال کر ایک کنی رہ جائے تو نچوڑ لیں۔ پالک کو صاف کر کے یعنی ڈنڈیاں الگ کر کے پتے اچھی طرح دھو کر موٹا موٹا کاٹ لیں گھی یا مکھن گرم کر کے پیاز چھیل اور کاٹ کر تلیں گولڈن ہو جائے تو دھلی اور کٹی ہوئی پالک ڈال کر چند منٹ کے لئے ڈھانپ دیں۔ پالک اپنے ہی پانی سے نرم ہو جائے گی پھر اسے قدرے بھون کر چاول ملا دیں۔ دونوں پلاؤ کیوبز کو کھانے کے چمچے گرم پانی میں کھول کر چاولوں کے ساتھ ملا دیں۔ ساتھ ہی نمک ملا دیں چند منٹ پر رکھیں اور پھر ڈش میں نکال کر پیش کر یں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap