بیسن کی پھلکیاں
اشیاء:
بیسن ایک پاؤ
سبز مرچ دو عدد
تیل یا گھی حسب ضرورت
لہسن ایک پوتھی
نمک حسب پسند
سرخ مرچ حسب پسند
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
پیاز ایک عدد
ترکیب:
لہسن، سفید زیرہ، سبز مرچ، نمک، اور سرخ مرچ باریک پیس کر رکھ لیں۔ ایک کھلے منہ کے برتن میں بیسن ڈالیں اور تمام پسا ہوامصالحہ اس میں ملا دیا جائے۔ تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر بیسن کو خوب پھلکیاں تل لیں۔ ہلکی سرخ ہو جائیں تو نکال لیں۔ چٹنی کے ساتھ یہ نہایت لذیذ پھلکیاں تناول کر یں۔