اسپائسی کیری چکن
اشیاء:
مرغی کا گوشت کلو(بڑے ٹکڑے کٹوالیں)
کیری (باریک کاٹ لیں) ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
کھجور 100گرام
ثابت لال مرچیں 8-10عدد
ہری مرچیں 3-4عدد(لمبائی میں کاٹ کر بیج نکال لیں )
تیل کپ
نوٹ(ثابت لال مرچوں اور کھجور کی گٹھلیاں نکال کر ایک ساتھ ابال کر پیس لیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں)
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور اس میں گوشت، لہسن پیسٹ، نمک اور کیری ڈال کر 10-15منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو لال مرچوں اور کھجور کا پیسٹ ڈال کر پکائیں جب اس کا تھوڑا پانی خشک ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں۔ مزیدار اسپائسی کیری چکن تیار ہے سرونگ پلیٹ میں نکال کر ہری مرچوں سے گارنش کر کے تافتان کے ساتھ سرو کر یں۔