پکوان >> نئی تراکیب
 

ادرکی چرغہ

اشیاء:
مرغی ڈیڑھ کلو، ثابت بنوائیں اور کٹ لگوا لیں
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ موٹی پسی ہوئی
لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
لیموں چار عدد
سفید زیرہ بھنا ہوا ایک چائے کا چمچہ(پیس لیں )
کالی مرچ موٹی موٹی پسی ہوئی، ایک چائے کا چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچہ
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
سب سے پہلے مرغی کو دھو کر سرکہ، زردہ کا رنگ اور نمک لگائیں، پھر لیموں کا رس نکال کر مرغی میں اچھی طرح مل دیں، اس کے بعد ادرک ، لہسن اور باقی مصالحہ لگا کر چار گھنٹہ کے لئے ڈھانک کر رکھ دیں۔ فرج میں رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ کھانا نکالنے سے تھوڑی دیر پہلے کڑھائی میں تیل گرم کر یں اور مصالحہ ملی مرغی کو ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر لیں۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap