مصالحہ چائے
اجزاء:
پانی دو کپ
ٹی بیگز دو عدد
”لوفیٹ“ دودھ 150ملی لیٹر
دار چینی پانچ سنٹی میٹر ٹکڑا
الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کالی مرچ کے دانے ایک کھانے کا چمچ
شوگرفری سویٹنر صرف ذائقہ کے لئے
ترکیب:
ایک سوس پین میں پانی اُبال کر ٹی بیگز ڈال دیں ۔ پھر برتن کو چولہے سے اتار کر ٹی بیگز پانی میں ڈبوئے رکھیں ۔ دس منٹ بعد ٹی بیگز نکال کر ضائع کر دیں ۔ دودھ مصالحہ جات اور سویٹنر شامل کر یں ۔ پھر اسے چولہے پر دوبارہ رکھ کر ڈھانپ دیں ۔ ہلکی آنچ پر تقریباََ دس منٹ تک پکنے دیں۔ اس کے بعد کپوں میں ڈال کر پیش کر یں ۔