نٹ برگر
اشیاء:
بریک کترا ہوا پیاز ایک عدد
لہسن موٹا کوٹا ہوا ایک جوئے
آئل ایک چائے کا چمچ
میدہ چوتھائی پیالی
سبزیوں کا سوپ یا دودھ چوتھائی پیالی
گاجر کتری ہوئی دو عدد
سبز دھنیا کترا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
انڈا پھینٹا ہوا ایک عدد
پنیر دو کھانے کے چمچ
خشک فروٹ(بادام، کیثیو اخروٹ وغیرہ ) دو پیالی
تازہ ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
خشک ڈبل روٹی کا چورہ ایک پیالی
نمک اور مرچ حسب ضرورت
آئل حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز اور لہسن کو تیل میں فرائی کر یں۔ میدہ ڈال کر دو منٹ پکائیں۔ سوپ یا دودھ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر ابلنے دیں۔ چولہا بند کر دیں اور اس میں خشک فروٹ، تازہ بریڈ کرمز، گاجر یں، سبز دھنیاک، چیز ، لیمن جوس اور نمک مرچ ڈالیں اور ٹھنڈا کر لیں۔ مکسچر کو بارہ حصوں میں تقسیم کر یں اور گولے بنا لیں۔ ہر گولے کو پہلے انڈے میں ڈپ کر یں پھر بریڈ کرمز لگائیں۔ پھر ان کو تیل میں تل کر سنہری کر لیں یا 350درجہ حرارت پر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 20منٹ کے لئے بیک کر یں۔