لیموں کا چٹپٹا اچار
اشیاء:
لیموں 25عدد
نمک تین چھٹانک
موٹرڈ پاؤڈر(رائی) ایک چھٹانک
میتھی کے بیج چائے کا ایک چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ آئل آدھی پیالی
سونف ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ہر لیموں کے چار ٹکڑے بنا لیں۔ ٹکڑوں کو صاف جار میں ڈال کر نمک ڈالیں اور چار ہلا کر اچھی طرح ملا لیں۔ چار دھک کر اسے دو ہفتے کے لئے کسی گرم جگہ پر رکھیں تاکہ لیموں نرم ہو جائیں اور اپنی رنگت بدل دیں۔ اس دوران دن میں ایک دو دفعہ جار کو ہلا کر لیموں اوپر نیچے کر دیں تاکہ پھپھوندی نہ لگے۔ دو ہفتے بعد چار میں سونف ، مسٹرڈپاؤڈر، سرخ مرچ اور ہلدی شامل کر کے ڈھک کر دو سے تین دن کے لئے رکھیں۔ مسٹرڈ آئل گرم کر یں اور میتھی کے بیج فرائی کر یں۔ جب تیل دھواں دینے لگے تو اسے اچار پر ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ اچار ایک ہفتہ بعد استعمال کر یں۔
نوٹ: اچار کو فرج میں نہ رکھیں۔