قیمہ اسپیگھٹی
اشیاء:
اسپیگھٹی (آدھا کلو کا پیکٹ)
قیمہ آدھا کلو
تیل دو کھانے کے چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
پیاز چوپڈ ایک عدد
گاجر دو عدد
ٹماٹر ابال کر چھلکا اتار کر پیسٹ بنا لیں ایک پیالی
چینی ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
Oregano (ایک چائے کا چمچ)
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
تیل اور مکھن کو ایک پین میں گرم کر کے پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کر یں پھر گاجر باریک کاٹ کر ڈالیں اور چند منٹ فرائی کرنے کے بعد قیمہ ڈالیں اور اچھی طرح بھون لیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ٹماٹر کا پیسٹ ایک کپ پانی، چینی، نمک Oregano کالی اور لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے آدھا گھنٹہ پکائیں پھر بھون کر اتار لیں۔ اسپیگھٹی کو ابال کر چھان لیں اور قیمے کے ساتھ پیش کر یں۔