کافی آئس کریم
اشیاء:
دودھ دو سیر
کریم چار اونس
یا مکھن چار اونس
چینی تین چھٹانک یا حسب ذائقہ
کافی کے دانے ایک بڑا چمچہ
Nes cafe نیس کیفے چار چمچے
کسٹرڈ پاؤڈر چار چمچے
ترکیب:
دودھ کو پکنے کے لئے چڑھا دیں اور سکھا کر ڈیڑھ سیر کر لیں۔ اب اس میں چینی ڈالیں اور کسٹرڈ ڈال کر تیار کر لیں۔ کافی کو ایک پیالے میں ڈالیں اس میں کریم ڈال کر اس کو خوب حل کر یں۔ جب جھاگ اٹھ آئے تو اس میں ایک کپ دودھ ملائیں او ریہ کافی کسٹرڈ میں ڈال کر خوب ملائیں، بلکہ انڈا پھینٹنے والی مشین سے خوب پھینٹیں۔ اور پھر آئس کریم ایک گھنٹے میں بہت ہی مزید ار آئس کریم تیار ہو گی۔