بھنڈی گوشت کا شوربہ
اشیاء:
بھنڈی کلو
گوشت کلو
نمک، مرچ حسب پسند
گھی پون کپ
ہلدی چائے کا چمچ
پیاز چار عدد
دھنیا سوا چائے کا چمچ
کھٹی لسی دو کپ
ترکیب:
بھنڈی دھو کر کپڑے پر پھیلا دیں۔ خشک ہو جائیں۔ تو ڈنٹھل کاٹ کر لسی میں بھگو دیں۔ پیاز گھی میں سرخ کر کے گوشت بھون لیں۔ تمام مصالحہ ڈال کر گوشت گلا لیں۔ پانی خشک ہو جائے۔ تو خوب بھون لیں۔ خوشبو آنے لگے اور گھی الگ ہو جائے تو پانی ڈال کر شوربہ بنائیں اور بھنڈی ڈال کر مدھم آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔ گل جائیں تو اتار لیں۔