کریم پستہ
اشیاء:
دودھ دو کپ
پستے 8,10 عدد
جیلٹن تین کھانے کے چمچ
انڈے کی زردی دو عدد
کریم آدھا کپ
کھانے کا ہرا رنگ چٹکی بھر
چینی حسب پسند
ترکیب:
دودھ میں انڈے کی زردی خوب پھینٹ لیں۔ پستہ باریک پیس لیں۔ اس آمیزے میں ڈال دیں۔ چینی بھی شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر کسٹرڈ کی طرح پکائیں۔ چمچ پر لگنے لگے تو اتار کر جیلٹن ڈال دیں۔ خوب چمچ چلائیں تاکہ جیلٹن گھل جائے۔ فریج میں رکھیں۔ آدھ جمی ہو جائے تو کریم خوب پھینٹ کر ڈال دیں۔ خوب ٹھنڈا ہونے پر نوش کر یں۔ بطور سویٹ ڈش بہت مزیدار ہو گی۔