مطلع صاف ہے واشنگٹن
8.8°C
شہر تبدیل کریں | موسم کی پیشن گوئی
پکوان >> نئی تراکیب
 

حلیم لکھنوی

اشیاء:
گوشت 2000 گرام
دلیہ 375گرام
دال ارہر، چنا، ماش، مسور 375 گرام
پیاز 250 گرام
چاول 60گرام
ادرک حسب ضرورت
ہری مرچ، ہرا دھنیا تھوڑی تھوڑی مقدار میں
لیموں دو عدد
گھی 375 گرام
ہلدی نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کا قورمہ تیار کرلیں دوسرے چولہے پر دلیا دھو کر نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ تیسرے پر ایک دیگچی میں ارہڑ دھو کر ہلکا سا نمک ڈال کر چڑھا دیں۔ جب آدھ گلی ہو جائے تو چنے کی دال ڈال دیں۔ پھر ماش مونگ اور آخر میں چاول ڈال دیں (سب دالیں اور چاول پہلے سے علیحدہ علیحدہ بھگو لیں پھر پکائیے) جب تینوں علیحدہ علیحدہ تیار ہوں تو سب کو ملا کر خوب گھوٹ لیں اور اوپر ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈالیں۔ پھر پیاز سرخ کر کے ڈالیں اور دم پر لگائیں۔ پندرہ منٹ بعد کھولیں۔ پیش کرتے ہوئے اس کے ساتھ لیموں ادرک اور ہری مرچ کٹی ہوئی استعمال ہوتی ہے۔
ترکیب کی اصل صنف
     
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
 

 

Learn to cook with these online cooking recipes, classes and lessons or improve your cooking with expert guides, techniques and tips. Available online free of charge, become a home chef with our huge database of recipes, loose weight cooking home. Cooking Links & sitemap