تلی ہوئی روٹیاں
اشیاء:
آئل دو کھانے کے چمچ
پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد
لہسن کے جوئے باریک کٹے ہوئے دو عدد
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
پنٹو بین آدھ کلو
سبزیوں کا سوپ دو تہائی پیالی
․ٹمیٹو پوری ایک چائے کا چمچ
باریک کٹا ہوا سبز دھنیا دو چائے کا چمچ
میدے کی روٹیاں چھ عدد
ٹماٹر سالسہ تین کھانے کے چمچ
چمچ دہی دو کھانے کے چمچ
کٹرا ہوا پنیر پیالی
نمک اور کالی مرچ، سبز دھنیا (سجاوٹ کے لئے)
ترکیب:
تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر یں اور پیازوں کو نرم کر لیں۔ لہسن اور لال مرچ ڈال کر ایک منٹ پکائیں۔ پین میں شامل کر یں اور ان کو موٹا موٹا چمچے سے فرائنگ پین میں ہی پیس لیں۔ آمیزے میں سبزی کا سوپ ، ٹمیٹو پوری، کٹا ہوا سبز دھنیا، نمک اور کالی مرچ شامل کر کے کچھ دیر پکائیں، تاکہ خشک ہو جائے۔ روٹیوں کو گرم تیل میں ایک منٹ کے لئے تل لیں تاکہ خستہ ہو جائیں۔ ہر روٹی میں تھوڑا سا آمیزہ ڈالیں۔ اس پر ٹماٹر سالسہ ڈالیں، دہی ڈالیں اور اس پر کتر ا ہوا پنے رچھڑکیں۔ سجاوٹ کے لئے سبز دھنیا ڈالیں۔