کھجور کا حلوہ
اشیاء:
کھجور آدھ سیر
دودھ دو سیر
چینی حسب ضرورت
گھی پاؤ بھر
بادام، پستہ ، کیوڑہ سبز الائچی حسب ضرورت
ترکیب:
کھجور یں ، دھو کر گٹھلیاں نکال دیں۔ کڑاہی میں گھی اور الائچیاں کڑ کڑائیں، اوپر سے کھجور ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں۔ پھر دودھ ڈال دیں اور پکنے دیں جب دودھ خشک ہونے لگے تو چینی ڈال دیں، خشک ہونے پر ایک بار پھر بھون لیں۔