پوٹیٹو چیز بیک
اشیاء:
مکھن 50گرام
پیاز (لچھے کاٹ لیں )ایک عدد(بڑی )
آلو (سلائس کر لیں) ایک کلو
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
اوریگینو ایک چائے کا چمچہ
پنیر(کدوکش کر لیں) 225گرام
پارسلے(چوپ کر لیں) سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
اوون کو پہلے سے 190Cپر گرم کرلیں۔ ایک فرائنگ پین میں مکھن ڈال کر پگھلا لیں اور اس میں پیاز ڈال کر نرم ہو جانے تک پکائیں۔ اب اس میں آلو شامل کر کے مزید 10منٹ کے لئے پکائیں، اس کے بعد نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر اور اوریگینو چھڑک کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک کم گہری اوون پروف ڈش میں اس کو نکال لیں اور پنیر چھڑک کر فوائل سے ڈھک دیں۔ اس کے بعد اوون میں رکھ کر 20منٹ کے لئے بیک کر یں اس کے بعد فوائل ہٹا دیں اور مزید 10منٹ کے لئے بیک کر یں۔ اس کے بعد نکال کر پارسلے چھڑک کر پیش کر یں ۔