فاسٹ فرائی فش
اشیاء:
مچھلی آدھا کلو لمبائی کے رخ دو پیس کٹے ہوئے
سر سوں کا تیل ایک چائے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ(اگر کھٹائی پسند ہو تو)
تلنے کیلئے تیل آدھا کپ
ترکیب:
مچھلی لمبائی کے رخ دو حصوں میں کاٹ کر دھو لیں پھر نمک اور سر سوں کے تیل سے مسل کر تقریباً گھنٹہ بھر کے لئے رکھ چھوڑ یں۔ گھنٹے کے بعد مچھلی کو دھوئے بغیر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نچڑ جائے۔ ایک سیدھی سطح کے فرائینگ پین میں آدھا کپ تیل ڈال دیں اور گرم ہونے دیں تیل تیز گرم ہو جائے تو آنچ تھوڑی ہلکی کر دیں اور دونوں مچھلی کے ٹکڑے پہلے ایک طرف سے پھر دوسری طرف سے تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ مچھلی میں چونکہ نمک تو جذب ہو ہی چکا ہے صرف کھانے سے پہلے سلاد کی سجی ڈش میں نکال کر پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک کر کھانے کی میز پہ لے آئیں بہت جلدی تیار ہونے والی ڈش ہے اور ذائقہ دار بھی۔