پیاز گوشت
اشیاء:
پیاز سوا کلو
گوشت 1/3 کلو
نمک حسب پسند
لال مرچ ثابت 10عدد
کالی مرچ چھ عدد
بڑی الائچی ایک عدد
گھی پون کپ
ٹماٹر پانچ عدد
ترکیب:
گھی میں پیازتلیں۔ سرخ ہونے لگے تو نمک، کالی مرچ، الائچی ڈالیں۔ مرچیں توڑ کر ڈالیں۔ ذرا سے پانی میں پیاز گلا لیں۔ گوشت کو تھوڑے سے گھی میں خوب بھون کر پانی ڈال کر گلا لیں۔ ٹماٹر کاٹ کر ڈال دیں اور گوشت بھون لیں۔ پھر گوشت مصالحے کے پیاز میں ڈال کر مدھم آنچ پر دم دیں۔