جیلی کریم
اشیاء:
جیلی ایک پیکٹ
پسی ہوئی چینی دو کھانے کے چمچ
کریم ایک کپ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ(پسند ہو تو ڈالیں )
گرم پانی ایک کپ
ترکیب:
تیز گرم پانی میں جیلی گھول کر جمنے کے لئے رکھ دیں۔ کریم میں چینی پھینٹ لیں۔ اگر لیموں کا رس ڈالنا ہو تو جیلی اور گرم پانی میں ڈالیں۔ جیلی جمنے لگے تو آدھی کریم ا س میں ملا کر چلا دیں۔ باقی کریم کے نقش و نگار بنا دیں۔