جیلی بادام
اشیاء:
مغز بادام 200گرام
جلاٹین ایک پیکٹ
چینی 200گرام
دودھ 200گرام
ایسنس چند قطرے
ترکیب:
مغز بادام کے چھلکے اتار دیں اور پھر ان کو خوب اچھی طرح سے باریک گھوٹ لیا جائے اور پانی میں ملا لیا جائے۔ یہ ایک طرح سے دودھ سا بن جائے۔ پھر برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور جب کھولنے لگے تو اس میں چینی ملا دی جائے ۔ جب پانی نصف کے قریب رہ جائے تو اس میں دودھ شامل کر لیں اور پانچ منٹ تک خو ب اچھی طرح سے پکنے دیں۔ پھر اس میں جیلاٹین ملا دی جائے اور چمچ مسلسل ہلا تے رہیں اور جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں چند قطرے اپنی پسند کے ایسنس کے شامل کر لیں ۔نہایت عمدہ جیلی تیا رہے۔ چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں ڈال کر رکھ دیں ۔ اور پھر ٹھنڈاہونے پر نوش جاں فرمائیے اور مہمانوں کو بھی پیش کر یں۔