گاجروں بھری روٹیاں
اشیاء:
گاجر یں دو عدد
مونگ پھلی چوتھائی پیالی
ہرے پیاز باریک کٹے ہوئے چار
دہی چوتھائی پیالی
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
تازہ پو دینہ(باریک کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
سبز توری دو عدد
میدہ چوتھائی کپ
Vitaبریڈ دو عدد
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
سلاد حسب ضرورت
ترکیب:
گاجروں کو چھیل کر کتر لیں۔ سبز پیاز اور مونگ پھلی ملائیں ایک پیالے میں 1چمچ تیل اور دہی ملا کر پھینٹ لیں ۔ لیموں کا رس اور تازہ پو دینہ ملائیں پھر اسے گاجروں کی مکسچر میں شامل کر یں اور ڈھک کر ایک طرف رکھ دیں۔ گھیاتوری کے گول ٹکڑے کر لیں۔ میدے میں نمک اور کالی مرچ ملائیں اور اس میں گھیا توری کے گول سلائس کوٹ کر یں۔ تیل کو گرم کر یں اور اس میں سلائسز کو 3سے4منٹ تل لیں تاکہ براؤن ہو جائیں پھر ان کو پیپرٹاول پر رکھ کر خشک کر لیں۔ روٹیوں کو کھول کر ان میں گاجروں کی مکسچر اور گھیا توری کے سلائس بھر یں اور انہیں سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔