پوری اور کچوری
اشیاء:
میدہ آدھ کلو
آٹا ایک پاؤ
نمک حسب ضرورت
گھی آدھ پاؤ
دودھ ایک پاؤ
میٹھا سوڈا چائے کا چوتھائی چمچ
ترکیب:
میدہ اور آٹا ملا کر چھان لیں۔ میدے میں نمک، سوڈا ملا لیں اور گھی ملا کر ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں، پھر اسکو دودھ سے گوندھ لیں۔ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ان کی پتلی پتلی پوریاں بیل لیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر یں اور ایک ایک کر کے پوریاں تل لیں۔ پوری ہمیشہ کڑاہی کے کنارے سے لگا کر ڈالیں ورنہ سکڑ جائے گی۔ پوریوں کو کفیگر سے دبا دبا کر نکالتی جائیں۔ کچوری بنانے کے لئے قیمہ تیار کر لیں یا دال اور آلو پیس کر تھوڑے سے ڈال کر کچوری کا منہ بند کر کے تلیں۔