چیز پلیٹر
اشیاء:
زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچے
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ
اوریگینو (چوپ کر لیں ) ایک کھانے کا چمچہ
ہری پیاز(سلائس کر لیں) ایک عدد
تازہ سرخ مرچ (چوپ کر لیں) ایک عدد
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پنیر(سلائس کر یں ) 250گرام
لیموں ایک عدد
اوریگینو سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
ایک پیالے میں دوکھانے کے چمچے زیتون کا تیل، لیموں کا رس، اوریگینو ، ہری پیاز، نمک اور تازہ سرخ مرچ ایک ساتھ ڈال کر مکس کر یں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک فرائنگ پین کو تیز آنچ پر گرم کر یں اور جب وہ خوب گرم ہو جائے تو اس میں ایک کھانے کا چمچہ زیتون کا تیل ڈال کر پنیر ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں اس کے بعد اس کو نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں، اس پر تیار ڈریسنگ ڈالیں۔ اور یگینو اور لیموں کی قاشوں سے سجا کر سرو کر یں۔