جھینگا اسپیشل ڈش
اشیاء:
جھینگے ایک کلو
مرغی کا گوشت آدھا کلو
تیل آدھا کپ
سویا سوس آدھا کھانے کا چمچ
کھیرے آدھا کلو
پیاز چار عدد
لہسن کے جوئے دو عدد
نمک حسب ضرورت
ترکیب:
جھینگوں کے چھلکے علیحدہ کر لیں۔ پانی میں دھو کر نمک لگا دیں۔ مرغی کا گوشت اور کھیرے کاٹ لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور پیاز، لہسن پسا ہوا فرائی کر لیں۔ لہسن، پیاز میں سویا سوس ڈال کر بھونیں اور جھینگے مرچ کا گوشت ڈال دیں۔ اچھی طرح تل کر کھیرے کے قتلے ڈال دیں۔