توری گوشت
اشیاء:
توری سوا کلو
گوشت کلو
نمک، لال مرچ حسب پسند
ہلدی چائے کا چمچ
پیاز چار عدد
دھنیا 1 چائے کا چمچ
گھی پون کپ
ٹماٹر دو عدد درمیانے
ترکیب:
توری چھیل کر کاٹ لیں۔ پیاز کاٹ کر گھی میں سرخ کر کے گوشت بھی ایک منٹ بھون لیں۔ پھر ٹماٹر کے علاوہ تمام مصالحہ ڈال کر پانی میں گوشت گلائیں۔ خوب بھون کر توری ڈالیں۔ اپنے ہی پانی میں گلنے دیں۔ ٹماٹر ڈال دیں۔ خیال رکھیں جل نہ جائے۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ گلنے پر اتار لیں۔