اورنج کریم
اشیاء:
سنگترے دو عدد
انڈے کی زردیاں دو عدد
دودھ دو کپ
چینی حسب پسند
چیلٹن تین کھانے کے چمچ
کریم پون کپ
ترکیب:
سنگترے کی پھانکیں کر کے گودا نکال لیں۔ دودھ میں زردیاں پھینٹ کر ڈالیں۔ چینی بھی شامل کر لیں۔ گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر کسٹرڈ کی طرح پکائیں۔ چمچ پر لگنے لگے تو جیلٹن ڈال دیں یا گرم پانی میں گھول کر ڈالیں۔ چمچ خوب چلائیں تاکہ حل ہو جائے۔ اتار کر ڈونگے میں نکال لیں اور فریج میں رکھ دیں۔ ادھ جمی ہو جائے تو کریم بیٹر سے پھینٹ کر ڈالیں اور چمچ اچھی طرح چلائیں ۔