چٹنی آنولہ
اجزاء:
تازہ آنولے 8عدد
سیاہ مرچین حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت
مصری حسب ضرورت
طریقہ:
آنولہ کی گٹھلیاں نکال کر سل بٹہ پر رگڑلیں ۔اور دیگر اجزاء بھی ملا کر خوب رگڑ یں ۔بقدر ضرورت پانی کے چھینٹے بھی دیں۔
چٹنی تیارکر کے پیالی میں ڈال دیں۔یہ چٹنی نظر کی کمزوری اور نزلے کی شکایت میں نہایت مفید ہے۔