میٹ کیوب
اشیاء:
گوشت کلو گرام (2/1انچ کے چوکور ٹکڑے کٹوالیں)
سرکہ پیالی
نمک چائے کا چمچہ
ادرک چائے کا چمچہ(پیس لیں)
لہسن چائے کا چمچہ(پیس لیں)
انڈے چار (سخت ابال کر قتلے کر لیں)
تیل دو کھانے کے چمچے
پیاز ایک ، بڑی (کاٹ لیں)
ٹماٹر ایک، بڑا(کاٹ لیں)
ترکیب:
پیاز کاٹ کر سر کے میں بھگو کر نکال لیں۔ گوشت کے ٹکڑے سرکے میں ڈال دیں۔ نمک، لہسن اور ادرک ملا دیں۔ دو گھنٹے پڑا رہنے دیں پھر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اب تیل گرم کر کے اس میں سر کے والی پیاز ڈال دیں۔ پھر ٹماٹر کے قتلے اور گوشت ڈال کر بھون لیں۔ ڈش میں، انڈوں کے قتلوں کے ساتھ ، پیش کریں۔