جاپانی رولڈ آملیٹ
اشیاء:
انڈے 8عدد
چینی(پسی ہوئی) دو چائے کے چمچے
سویا سوس دو چائے کے چمچے
تیل ایک کھانے کا چمچہ
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک بڑے پیالے میں انڈوں کو توڑ لیں، اور اس میں چینی، سویا سوس، نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ ایک بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں ایک تہائی مقدار انڈے کے آمیزے کی ڈال کر تل لیں۔ جب ہلکا سنہری ہو جائے تو اس کو رول کر کے ایک طرف رکھ دیں اب ایک تہائی مقدار انڈے کی دوبارہ فرائنگ پین میں ڈالیں اور اس کو بھی جم جانے تک پکائیں اس دوسرے آملیٹ میں پہلا والا آملیٹ رول رکھ کر لپیٹ لیں اس کے بعداس کو چکن پیپر میں لپیٹ کر ہلکا سا دبائیں اور 10منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ سرونگ کے وقت اس کے سلائس کاٹ کر پیش
کر یں۔