چنے کی دال کے پراٹھے
اشیاء:
چنے کی دال ایک پاؤ
گندھا ہواآٹا ایک پاؤ
گھی حسب ضرورت
سبز مرچ چھ عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
گرم مصالحہ تیل پکانے کے لئے
نمک مرچ حسب ضرورت
سبز دھنیا حسب ضرورت
ترکیب:
دال دھو کر آدھ گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ سوس پین میں تھوڑے سے تیل میں پیازوں کو سنہری کر لیں۔ ایک پیالی پانی اورنمک ڈالیں اور دال ڈال کر گلا لیں۔ دال گل جائے تو اسے باریک پیس لیں اورپسی ہوئی دال میں گرم مصالحہ اور ادرک، سبز مرچ (کٹی ہوئی) اور سبز دھنیا باریک کتر کر ڈالیں۔گندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں۔ ایک پیڑابیل کر تھوڑی سی دال ڈالیں اور دوسرا بیل کر کنارے ملا کر روٹی کو مزید بیلیں۔ دھیمی آنچ پر روٹی کو دونوں طرف سے گھی ڈال کر سرخ کر لیں۔