املی کا پانی تیار کر یں
اشیاء:
املی +گڑ آدھی چھٹانک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ چائے کا ایک چمچ
پسی ہوئی سونٹھ ایک تولہ
ترکیب:
املی اور لال مرچ پانی میں ڈال کر مکس کر یں اور چھان لیں۔ سونٹھ ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ کر تھوڑا سا گاڑھا کر لیں۔ گڑ ڈال کر مزید پکائیں۔ گول گپوں میں چھید کر کے ڈش میں رکھیں اور اس میں ابلے ہوئے چنے ڈالیں۔ املی کا پانی پیالے میں ساتھ رکھیں۔ چنوں پر ہرا دھنیا اور ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں۔ کھاتے وقت گول گپے املی کے پانی میں ڈبو ڈبو کر کھائیں۔