پٹیٹو چپس
اشیاء:
آلو پاؤ بھر
نمک حسب پسند
گھی تلنے کے لئے
ترکیب:
آلو دھو کر چھیلیں اور باریک باریک قتلے کاٹ لیں اور ان قتلوں کو نمک لگا کر گھنٹہ بھر کے لئے رکھ دیں۔ پھر دھولیں اتنا دھوئیں کہ کچھ نمک آلوؤں پر لگا رہ جائے۔ کڑاہی میں خاصی مقدار میں گھی ڈالیں اور اس میں تھوڑے تھوڑے آلوؤں کے قتلے نچوڑ کر ڈالیں اور بادامی رنگ کے تلتی جائیں۔