دھنیا مچھلی
اشیاء:
پامفرٹ مچھلی آدھا کلو
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک کھانے کا چمچ
پو دینہ کے پتے ایک کپ
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
دھنیا کے پتے ایک کپ
لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ چار عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر اس کے دونوں طرف کٹس لگا دیں۔ نمک اور لیموں کا رس ملا کر مچھلی کو میرینیٹ کرنے کے لئے پندرہ منٹ رکھ دیں۔ تیل، پو دینہ، ادرک دھنیا، لہسن، ہری مرچ، اور گرم مصالحہ مکس کر کے تھوڑے سے پانی کے ساتھ گریڈ کر لیں۔ اس چٹنی کو مچھلی کے اوپر اور شگافوں کے اندر بھر دیں۔ اور پندرہ منٹ کے لئے ایک طرف رکھ دیں۔ ہائی ٹمپریچر پر دس منٹ پکائیں۔ تیار ہو جائے تو ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔