تلا ہوا مرغ
اشیاء:
نیم ابلی مرغی کے ٹکڑے کلو
انڈے دو عدد
گھی تلنے کے لئے
ڈبل روٹی کا چورا ایک پلیٹ
نمک، کالی مرچ 3/4،3/4 چائے کا چمچ
سرکہ 3/4 کپ
ترکیب:
مرغی پر کانٹے سے خوب نشان لگائیں۔ سرکہ نمک مرچ لگا کر رات بھر رکھا رہنے دیں۔ جب تلنا ہو دو انڈے پھینٹ کر مرغی کو اس میں ڈبو کر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر تلیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ زاید گھی اخبار میں جذب کر کے تلے ہوئے آلو مٹر اور ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔