روسٹ گوشت جیلی
اشیاء:
بکرے کا گوشت آدھ کلو کا ٹکڑا
بازاری جیلی کا پیکٹ ایک عدد
کارن سیرپ کپ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ چائے کا چمچ
ادرک 1/3 چائے کا چمچ
نمک چائے کا چمچ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
ترکیب:
گوشت دھو کر نمک، ادرک، کالی مرچ، سرکہ، مسٹرڈ مل کر چھری سے خوب نشان لگائیں۔ گوشت نرم پڑ جائے تو پانچ گھنٹے پڑا رہنے دیں۔ جیلی کو گرم پانی میں پیکٹ کی ہدایات کے مطابق جما دیں بیکنگ ٹرے میں ہلکا سا تیل یا گھی لگا کر گوشت رکھیں۔300 درجے پر پون گھنٹہ تک دونوں طرف سے روسٹ کر لیں ۔ جیلی میں کارن سیرپ گھول لیں۔ آخری دس منٹ میں وقفہ وقفہ سے گوشت پر ہر طرف مل دیں۔ اوون میں پکنے دیں۔ روسٹ تیار ہے۔