بھنڈی گوشت
اشیاء:
بھنڈی کلو
سفید زیرہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک پون چائے کا چمچ
سبزمرچ پون چائے کا چمچ
پیاز تین عدد
گھی پون کپ
نمک، لال مرچ حسب پسند
دھنیا سوا چائے کا چمچہ
ہلدی 1/3 چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد
انار دانہ پسا ہوا چائے کا چمچ
ترکیب:
بھنڈی دھو کر کپڑے پر پھیلا کر سکھائیں۔ ڈنٹھل کاٹ کر الگ کر دیں۔ بھنڈی کو لمبائی کے رخ ایک طرف سے کاٹ کر کھٹائی، زیرہ، نمک، لال مرچ اندر بھر دیں اور رکھ دیں۔ پیاز گھی میں سرخ کر کے گوشت بھون لیں۔ نمک، مرچ، دھنیا ، ہلدی ڈال کر گوشت گلا لیں۔ ٹماٹر ڈال کر اس قدر بھونیں۔ کہ خوشبو آنے لگے۔ بھنڈی ڈال دیں۔ دو منٹ بعد بقدر ضرورت پانی ڈال کر شوربہ بنا لیں۔ ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔ بھنڈی گل جائے تو اتار لیں۔ حسب پسند خشک بھی رکھا جا سکتا ہے۔