بنگالی مٹھائی
اشیاء:
چاول ایک پاؤ
دودھ دو کلو
پستہ بادام حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پاؤ چاول کو دو کلو دودھ میں ڈال کر پکائیں۔ آنچ دھیمی رکھنی چاہئے۔ جب چاول گل جائیں تو اس میں پستہ بادام کاٹ کر ڈالیں۔ تھوڑا سا پاؤڈر دودھ بھی اس میں شامل کر لیا جائے۔ اب گولیاں بنا کر گھی میں تل لیں۔ حسب ضرورت شیرہ بنا کر ان گولیوں کو اس میں ڈال دیں۔ بعد میں اتار لیں۔ نہایت لذیذ بنگالی مٹھائی تیار ہو گی۔