آم کا مربہ
اشیاء:
آم ایک سیر
لیمو ایک
چینی 3/4سیر
الائچیاں تین چھوٹی
عرق گلاب تھوڑا
ترکیب:
پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر اس میں آموں کی قاشیں تین گھنٹے تک ڈوبی رکھیں۔ پھر کسی اور برتن میں انہیں ابال کر نکال کر رکھ لیں۔ چینی کی چاشنی تیار کر یں۔ اس میں آم کی قاشیں اور الائچیوں کے دانے ڈال کر پکائیں اور چولہے سے اتار کر مرتبان میں بھر لیں۔