میکرونی اور پنیر
اشیاء:
میکرونی 12اونس
ویجیٹیبل آئل دو چائے کے چمچ
پیاز(باریک کٹا ہوا) ایک درمیانہ سائز
کشمیری مرچ(کٹی ہوئی) کپ
سبز پیاز(کٹے ہوئے) کپ
مشروم (باریک کٹی ہوئی) کپ
کاٹیج چیز ایک کپ
ٹمیٹو سوس کپ
کترا ہوا چیڈر چیز کپ
ترکیب:
میکرونی کے پیکٹ پر لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق پکا لیں لیکن نمک نہ ڈالیں۔ نان سٹک فرائینگ پین میں ایک چائے کا چمچ تیل ڈالیں اور اسے درمیانہ آنچ پر گرم کر یں۔ پیاز کشمیری مرچ اور سبز پیاز تیل میں ڈالیں اور چار منٹ تک پکائیں۔ باقی ایک چمچ تیل بھی شامل کر دیں اور مشروم ڈال کر مزید چار منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد آگ سے ہٹالیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ برائلر کو گرم کر یں۔ میکرونی کا پانی نکال دیں۔ اس پین میں سبزیوں کے ساتھ شامل کر یں اور اس کے ساتھ ہی کا ٹیج چیز، ٹمیٹو سوس اور تین کھانے کے چمچ چیڈر چیز شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ آمیزے کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے رکھیں۔ آمیزے کو ایک کم گہری بیکنگ ڈش میں ڈالیں۔ اس پر بچا ہوا پنیر ڈالیں۔ برائلر سے چار انچ نیچے اوون میں رکھیں۔ تاکہ سنہری ہو جائے (تقریباً 3سے5منٹ کی)۔اسے گرم گرم پیش کر یں۔