مچھلی کا سا دا سالن
اشیاء:
سفید مچھلی کے موٹے ٹکڑے ایک کلو
لہسن ادرک پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چار عدد (پیسٹ بنا لیں)
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل آدھا کپ
پیاز تین عدد درمیانہ سائز
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھا کپ
ترکیب:
مچھلی کے گوشت کو دھو کر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ نمک، مرچ پاؤڈر، ادرک لہسن کی پیسٹ اور ہری مرچوں کی پیسٹ مچھلی کے ٹکڑوں پہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑ یں۔ اب گہرے فرائینگ پین یا کڑاہی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے تینوں کٹے ہوئے پیاز تل کر سنہری کر لیں۔ سنہری پیاز میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر تلیں لیکن چمچ سے نہ ہلائیں۔ برتن کو ہلا کر گوشت کا رخ بدل لیں۔ اب تمام مصالحہ جس میں گوشت کو آدھے گھنٹے کے لئے رکھا تھا۔ برتن میں ڈال دیں آنچ دھیمی کر دیں اور اس مصالحے میں مچھلی کو 10-15منٹ تک بھاپ میں پکنے دیں۔ آخر میں کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر چند منٹ دم پہ رہنے دیں گرم گرم سالن کھانے کیلئے پیش کر یں۔